پشاور: پی ٹی آئی کارکنان کا شہر کے مختلف مقامات پر جشن

PTI

PTI

پشاور(جیوڈیسک)پشاور میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکن ابتدائی نتائج سامنے آنے کے بعد شہر مختلف مقامات پر جشن مناتے نظر آئے۔ پشاور کے علاقہ گلبہاراور ہشت نگری سمیت دیگر مقامات پر پی ٹی آئی کے کارکن جشن منانے لگے۔

کارکنوں نے جی ٹی روڈ اور خیبر روڈ پر بھی گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی ریلیاں نکالیں۔ اور متوقع فتح کا جشن منایا۔ کارکن فلک شگاف نعرے بھی لگاتے رہے۔