پشاور : وزیر باغ روڈ پر مسلح افراد کی فائرنگ، تین اہلکار زخمی

Peshawar

Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) پشاور کے علاقے وزیر باغ روڈ پر مسلح افراد نے ایک پولیس چوکی پر فائرنگ کی جس سے اے ایس آئی سمیت تین اہلکار زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق تھانہ آغہ میر جانی کی حدود میں وزیر باغ روڈ پر واقع پولیس چوکی پر مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کی۔

جس سے اے ایس آئی سمیت تین اہلکار معمولی زخمی ہو گئے۔ انہیں فوری طور پر سروسز اسپتال پہنچا دیا گیا۔ مسلح افراد فرار ہو گئے۔ تھانہ آغہ میرجانی میں حملہ آوروں کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی۔