پشاور کے علاقے شیخ آباد بم دھماکے کا مقدمہ تھانہ گلبہار میں درج

Peshawar

Peshawar

پشاور(جیوڈیسک)پشاور کے علاقہ شیخ آباد بم دھماکے کا مقدمہ تھانہ گلبہار میں درج کرلیاگیا ہے۔ بدھ کی شب شیخ آباد کے علاقہ میں خالد منصور نامی تاجر کے گھر کے باہر دھماکا ہواتھا۔

دھماکے کا مقدمہ تھانہ گلبہار میں نامعلوم شر پسندوں کے خلاف درج کرلیاگیاہے۔ جس میں دہشت گردی کی مختلف دفعات لگائی گئی ہیں۔

پولیس کے مطابق دھماکے سے گھر اور ایک گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا ہے، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ بم ڈسپوزل یونٹ کے مطابق دھماکے میں 600 گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا۔