پشاور : ہزار خوانی کے گودام میں دھماکا 2 افراد جاں بحق

Peshawar

Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) کے علاقے ہزار خوانی میں دھماکے کے نتیجے دو افراد جاں بحق ہو گئے پولیس دھماکے کی نوعیت کے بارے میں تفتیش کر رہی ہے۔ اطلاعات کے مطابق پشاور کے علاقے ہزار خوانی میں رنگ روڈ پر واقع ایک گودوام میں زور دار دھماکا سنا گیا۔

جس کے نتیجہ میں دو افراد جاں بحق ہو گئے۔ دھماکے کے بعد ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور گودام سے دو افراد کی لاشوں کو باہر نکالا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکے سے گودام کی چھت گرگئی تھی