پشاور: دو گروپوں میں فائرنگ، ایک شخص ہلاک

Peshawar

Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) پشاور کے علاقہ بڈھ بیر سلیمان خیل میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا ۔پولیس کے مطابق پشاور کے نواحی علاقہ بڈھ بیر سلیمان خیل میں دو گروپوں کے مابین جائیداد کے تنازع پر تصادم ہوا جس سے ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔

زخمی شخص کوطبی امداد کے لئے پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ واقعے کی مزید تحقیقات جا رہی ہیں۔