پشاور میں 31 اگست تک ویکسینیشن نہ کرانے والوں کی سم بند کرنے کا فیصلہ

 SIM

SIM

پشاور (اصل میڈیا ڈیسک) شہر میں 31 اگست تک ویکسینیشن نہ کرانے والوں کی موبائل سم بند کر دی جائے گی۔

کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کی زیر صدارت کورونا ویکسینیشن میں تیزی لانے کے حوالے سے اجلاس ہوا، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ 31 اگست تک ویکسینیشن نہ کرانے والے افراد کی موبائل سم بند کر دی جائے گی۔

کمشنر پشاور نے کہا کہ کل سے گھر گھر موبائل ویکسینیشن شروع کی جائے، اور ویکسینیشن کا عمل تیز کرنے کے لئے محکمہ صحت و دیگر متعلقہ عملہ کی ہفتہ وار چھٹیاں منسوخ کر دی جائیں۔