پٹرول بم کے بعد عوام پر بجلی بھی گرا دی گئی

Petrol

Petrol

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد پٹرول بم کے بعد عوام پر بجلی بھی گرا دی گئی۔ نیپرا نے فیول ایڈ جسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی فی یونٹ قیمت میں ایک روپے بارہ پیسے اضافہ کر دیا۔ مئی دو ہزار تیرہ کے ایڈجسٹمنٹ چارجز کا اطلاق دسمبر کے بلوں پر ہو گا۔

نیپرا کی جانب سے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافے کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ رواں سال مئی میں پچاس یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین اس اضافے سے مستثنی ہونگے۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق مئی میں ڈیزل سے بجلی کی پیداواری لاگت بیس روپے اسی پیسے اور فرنس آئل سے بجلی کی پیداواری لاگت سولہ روپے فی یونٹ رہی۔ سینٹرل پاور پرچیز ایجنسی نے بجلی کی لاگت کو مد نظر رکھتے ہوئے بجلی کی قیمتوں میں ایک روپے بارہ پیسے فی یونٹ اضافے کی تجویز دی تھی جسے سماعت کے بعد منظور کر لیا گیا۔