بلدیہ ٹاون میں رینجرز کی کارروائی ،13 ملزمان گرفتار، ہتھیار برآمد

Accused Arrested

Accused Arrested

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاون میں پاکستان رینجرز نے کارروائی کے دوران تیرہ ملزمان کو گرفتار کرکے مختلف اقسام کے 39 ہتھیار برآمد کرلئے۔ حکام کے مطابق پاکستان رینجرز کی بھاری نفری نے بلدیہ ٹاون کے علاقے اتحاد ٹاون کی توحید کالونی کا محاصرہ کیا اور گھر گھر تلاشی کے دوران 13 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

تلاشی کے دوران مختلف اقسام کے 39 ہتھیار بھی برآمد کئے گئے۔ برآمد ہونے والے ہتھیاروں میں غیرملکی ساخت کے8 بم اور بھاری مقدارمیں بال بیرنگ بھی شامل ہیں۔رینجرز ذرائع کے مطابق برآمد ہونے والے بم جنگوں میں استعمال ہوتے ہیں، ملزمان سے پولیس کی وردیاں، فوجی بوٹ اور دیگر سامان بھی برآمد ہواہے۔