پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 8 سے 14 روپے فی لیٹر کمی کا امکان

Petroleum Products

Petroleum Products

اسلام آباد (جیوڈیسک) یکم فروری سے ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتو ں میں 8 سے 14 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق یکم فروری سے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 10 روپے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 8روپے 50 پیسے ،لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے، ایچ او بی سی کی فی لٹر قیمت 14 روپے تک کمی کا امکان ہے جبکہ مٹی کا تیل12 روپے فی لیٹر سستا ہوسکتا ہے۔

عالمی سطح پر جون سے اب تک خام تیل کی قیمت 50 فیصد تک گر چکی ہے جس کا فائدہ عوام کو منتقل کرنے لئے حکومت گزشتہ 4 ماہ میں پیٹرول 29 روپے جبکہ ڈیزل 23 روپے تک سستا کر چکی ہے۔