فلپائن: بس پل سے نیچے وین پر جا گری، 22 افراد جاں بحق

Accident

Accident

منیل (جیوڈیسک) فلپائن میں بس پل سے نیچے وین پر جا گری، واقعے میں بائیس افراد ہلاک ہو گئے۔

دارلحکومت منیلا میں مسافر بس بے قابو ہو کر بیس فٹ نیچے وین پر جاگری جس سے وین مکمل تباہ ہو گئی، واقعے میں بائیس افراد موقع پر ہلاک جبکہ بیس زخمی ہو گئے۔

ہلاکتیں بڑھنے کا خدشہ ہے، پولیس نے بس ڈرائیور کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے، دو سال پہلے بھی اسی پل سے بس گرنے کی وجہ سے تین افراد ہلاک ہوئے تھے۔