فلپائن : آتش فشاں پہاڑ سے راکھ کی بارش، 5 کوہ پیما ہلاک

Philippines Mount

Philippines Mount

منیل(جیوڈیسک)فلپائن میں آتش فشاں پہاڑ سے پتھروں اور راکھ کی بارش سے 5 کوہ پیما ہلاک ہو گئے۔فلپائن کے وسط میں واقع آتش فشاں سے راکھ اور پتھر نکلنے کا سلسلہ جاری ہے۔

آتش فشاں پھٹنے سے پانچ کوہ پیما ہلاک ہو گئے جبکہ درجنوں ابھی تک علاقے میں پھنسے ہیں۔ہلاک ہونے والوں میں جرمن اور آسٹریلیا کے کوہ پیما شامل ہیں،یہ آتش فشاں تین سال میں پہلی بار پھٹا ہے۔