پی آئی اے کی سے 36 لوکل اور بین الاقوامی پروازیں بند

PIA

PIA

اسلام آباد (جیوڈیسک) نجکاری کے خطرے سے دوچار پی آئی اے نے جہازوں کی کمی کی وجہ سے ہفتے میں اکتیس بین الاقوامی اور پانچ لوکل پروازیں بند کر دی ہیں۔ اٹھائیس پروازیں عارضی طور پر جبکہ 8 پروازیں مستقل طور پر بند کی گئی ہیں۔ ابوظہبی اور مسقط جانے والی پانچ پروازیں اور دبئی جانے والی آٹھ پروازیں عارضی طور پر بند کی گئی ہیں۔

ایمسٹرڈیم، فرینکفرٹ، قندھار اور زاہدان جانے والی دو دو پروازیں مستقل طور پر بند کر دی گئی ہیں۔ حیدر آباد جانے والی تین اور نوابشاہ کے لئے دو پروازیں بند کی گئی ہیں۔ ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ حج آپریشن کے بعد معاملات بہتر ہوں گے۔