حجاج کرام کی سعودی عرب سے اپنے ملکوں کو واپسی شروع

Hajj Returned

Hajj Returned

سعودی عرب (جیوڈیسک) مکہ المکرمہ حج کی ادائیگی کے بعد مختلف ممالک کے حجاج کرام کی سعودی عرب سے اپنے ملکوں کو واپسی کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ مناسک حج کے آخری مرحلے میں 11 اور 12 ذی الحج کو منی میں تینوں جمرات کو کنکریاں ماری جاتی ہیں۔

12 ذی الحج کو تینوں شیاطین کو کنکریاں مارنے کا سلسلہ طلوع آفتاب کے بعد شروع ہوتا ہے جس کے بعد حجاج کرام مکہ مکرمہ جا کر طواف وداع ادا کرتے ہیں اور ان کی واپسی کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے۔ اس سال ایک لاکھ 43 ہزار پاکستانیوں نے حج کی سعادت حاصل کی جو نومبر کے آخر تک جاری رہنے والی حج پروازوں سے وطن واپس پہنچیں گے۔