پیرمحل کی خبریں 28/8/2014

Pir Mahal

Pir Mahal

پیرمحل (نامہ نگار) اوباش شخص کی شادی شدہ خاتون کو زبردستی بے عزت کرنے کی کوشش مقدمہ درج تفصیل کے مطابق چک نمبر745گ ب کی رہائشی صائمہ بی بی زوجہ شہزاد اکبر کھیتوں میں کام کررہی تھی کہ بشیر مرالی نامی شخص نے شادی شدہ خاتون کی عزت لوٹنے کی کوشش کی تھانہ اروتی پولیس نے بشیر مرالی کے خلاف زیر دفعہ 376/511ت پ مقدمہ درج کرلیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل ( نامہ نگار ) انقلاب دھرنا کے نام پر منتخب حکومت کو بلیک میل کرنے والے ملک کے آئین کو پامال کررہے ہیں قائد میاں نوازشریف شہبازشریف کے حکم پر حلقہ این اے 94سے لاکھوں کارکنوں کو لیکر انقلاب اور آزادی مارچ کے دھرنوں کا منہ توڑ جواب دیں گے ان خیالات کا اظہارڈاکٹر کشف ریاض اللہ صوبائی راہنما پاکستان مسلم لیگ ن نے پاکستان مسلم لیگ ن کے ورکر ز سے خطاب میں کیا انہوںنے کہا آج ملک پاکستان آئین کی وجہ سے قائم ہے آج تمام سیاسی جماعتیں آئین اور جمہوریت کے ساتھ کھڑی ہیں، آئین و قانون سے منحرف ہونا بغاوت ہے کوئی بھی شخص دس بیس ہزار کی بجائے 50 ہزار لوگ لیکر پارلیمنٹ کے سامنے بیٹھ کر کسی بھی منتخب صدر وزیر اعظم چیف جسٹس سپیکر یا آرمی چیف کے مستعفی ہونے کی شرط رکھ دے تو پھر آئین کا ہوگا ڈاکٹر کشف ریاض اللہ کی صدارت میں تحصیل عہدیدارکے ا جلاس میںپاکستان مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت کے حکم پر جمہوریت دشمن عناصر کے خلاف باضابطہ پرامن ریلی کے انعقاد کے لیے لائحہ عمل طے کیا گیا تحصیل ورکر ز اجلاس میں چوہدری امان اللہ ، حکیم محمد رفیق اسرار احمد پھلوری محمد افضل راہی محمد رمضان ، ، چوہدری عبدالغفور ، اعظم مغل ، مشتاق احمد سعیدی ، امان اللہ ہراج سمیت کثیر تعداد میں کارکنان نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل ( نامہ نگار ) ڈکیتی کی دو وارداتیں تین کس نامعلوم مسلح نے موضع درگاہی پور کے رہائشی سردار ولد محمد شفیع سیال بسواری موٹرسائیکل ہمراہ آصف ولد غلام فرید اور اللہ دتہ ولد غلام عباس بستی گھائی شاہ سے چک نمبر741گ ب زخمی بچے کو پٹی کروانے جارہے تھے کہ تین کس نامعلوم مسلح موٹرسائیکل نے اسلحہ کی نوک پر روکنے کی کوشش کی نہ رکنے پر اندھادھند فائرنگ کر دی جس سے سردار فائرلگنے سے زخمی ہوگیا تھانہ پیرمحل پولیس نے ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 394ت پ مقدمہ درج کرلیا ڈکیتی کے دوسرے واقعہ میںشرافت علی ولد عبدالرشید گجر ہمراہ عفت بی بی چک نمبر691/33گ ب موٹرسائیکل نمبر6775-TSLہنڈا 125CGپر سوار اپنے گائوں جارہے تھے کہ دوکس نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سوار ڈاکوئوںنے اسلحہ کی نوک پر یرغمال بناکر طلائی زیورات مالیت دیڑھ لاکھ روپے چھین کر فرارہوگئے تھانہ پیرمحل پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل ( نامہ نگار ) مشہور زمانہ شراب فروش گرفتار بھاری مقدار میں شراب برآمد تفصیل کے مطابق تھانہ پیرمحل پولیس نے اپرکالونی میںچھاپہ مارکر واجد علی کو گرفتار کرلیا جس سے ایک پیٹی شراب 12بوتل برآمد ہوئی جس کی نشاندہی پر تھانہ پیرمحل پولیس اپرکالونی پیرمحل میں مشہور شراب فروش محمد اکبر عرف بھورا ولد سردار محمد کے گھر چھاپہ مارا کرمحمد اکبر کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 130بوتل 50پونڈ ے شراب برآمد کرکے کاروائی شروع کردی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل ( نامہ نگار ) ثالثی کے اشٹام اورچیک خورد برد کرنے پرثالثان کے خلاف مقدمہ درج تفصیل کے مطابق چک نمبر682/23گ ب کے رہائشی عبدالمجید ولد عبداللہ کا لیاقت علی ولد محمد رمضان کا راجہ آفتاب احمد کے ساتھ فصل کماد کے نقصان کاتنازعہ چلا آرہاتھا جس میں فریقین نے مہر امان اللہ ہراج ولد محمد رمضان عمرحیات ولد اور محمد نعیم ہاشم کو بذریعہ اقرانامہ ثالث مقر رکیا ثالثا ن نے دونوں فریقین سے ایک اشٹام اور چیک مالیت 20لاکھ روپے بطور زرضمانت وصول کرلیے ثالثان مہر امان اللہ ، اور عمرحیات نے ثالثی فیصلہ نہ دیا اورراجہ گستاب خان سے ساز باز ہوکر اشٹام اور چیک خوردبرد کرلیا تھانہ پیرمحل پولیس نے زیر دفعہ 406-204ت پ مقدمہ درج کرلیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل ( نامہ نگار ) جمہوریت بچانے کا واویلا کرنے والے اپنے جموروںکے ذریعے دوسری سیاسی جماعتوںکااستحصال کررہے ہیںسیاسی جماعتوںکی اولین ترجیح اقتدار بچانانہیں پہلی ترجیح ریاست کو بچانا ہے ریاست ہوگی تو سب جماعتیں ہوں گی ان خیالات کا اظہار خان شوکت علی بلوچ سابق امیدوار پنجاب اسمبلی نے اپنے بیان میں کیا انہوںنے کہا جب بھی کوئی بحران آتا ہے تو کہتے ہیں کہ جمہوریت کو خطرہ ہے68سالوں میںپاکستان کے عوام کو اس جمہوریت سے کیا ملاجمہوریت جمہور (عوام )کے لئے ہوتی ہے مگر سیاسی جموروںنے نسل درنسل 18کروڑ عوام کا استحصال کرکے جمہوریت کولوٹ مار کا مشن بنالیا 68سال تک جمہور کو کچھ نہیں ملا، آمروں کے دور میں جمہوریت کو نچلی سطح پر پہنچایا گیا مگر بدقسمتی سے جمہوری دورمیں ایسا نہیں ہوا،جمہوری حکومتوں نے نچلی سطح تک جمہوریت نہیں دی۔ ملک میں ہم جمہوریت کواپنے انداز میں چلانے کی کوشش کرتے ہیں تو پھر جمہوریت بھی نہیں رہتی حکومت کو اگر پاکستان کو بچانا اور معاشی طور پر مضبوط بنانا ہے تو اپنی انا کو ایک جانب رکھ کر ایک قدم پیچھے ہٹنے میں کوئی مضائقہ نہیں انہوںنے کہا کہ پاکستان کی بقاء اور ملک کو خانہ جنگی سے بچانے کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو صبر وتحمل کا مظاہر ہ کرتے ہوئے موجودہ بحران کو حل کرنا چاہیے تاکہ ملک دشمن عناصر سیاسی جماعتوں کی اندرونی چپقلس سے فائدہ اٹھاکر خدانخواستہ ملک کو نقصان نہ پہنچاسکیں۔