تین جہازوں کو زنجیر سے باندھ کر فضاء میں شاندار کرتب کا مظاہرہ

Air Planes

Air Planes

بیونس آئرس (جیوڈیسک) ارجنٹینا میں ہوا بازوں نے تین جہازوں کو زنجیر سے باندھ کر فضاء میں شاندار کرتب کا مظاہرہ کیا۔

اس دوران ذرا سی غفلت ہوا بازوں کو ہزاروں فٹ آسمان کی بلندیوں سے نیچے گرا کر ہمیشہ کے لئے زمین سے کئی فٹ نیچے پہنچا سکتی ہے اس لئے یہ ہر کسی کے بس کی بات نہیں۔ فضاء میں شاندار کرتب دیکھ کر لوگ حیرت زدہ رہ گئے۔

ارجنٹائن ایکروبیٹ ٹیم سے تعلق رکھنے والے ماہر ہوابازوں نے زنجیر سے بند ھے جہازوں کو انتہائی مہارت کے ساتھ جوڑے رکھا اور وقت کا بھی خاص خیال رکھا جس پر وہاں موجود لوگوں نے بھی پائلٹس کو خوب داد دی۔