کھلاڑیوں کے ڈوپ ٹیسٹ سوئٹزرلینڈ میں کرانے کا فیصلہ

Dope Test

Dope Test

لندن (جیوڈیسک) فٹبال کے عالمی ادارے فیفا نے برازیل میں ہونے والے فٹبال 2014ء کے عالمی کپ کیلئے کھلاڑیوں کے ڈوپ ٹیسٹ سوئٹزرلینڈ کے سند یافتہ لیبارٹری میں کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ برازیل عالمی کپ 2014ء کا میزبان ہے لیکن بدقسمتی سے وہاں کھلاڑیوں کے ممنوعہ ادویات کے استعمال کو معلوم کرنے یا اینٹی ڈوپنگ ٹیسٹ کیلئے کوئی لیبارٹری نہیں ہے۔

عالمی اینٹی ڈوپنگ ایجنسی یا ورلڈ ڈوپنگ ایجنسی (واڈا) نے رواں سال کے آخر میں برازیل کے شہر ریوڈی جنیرو میں واقع لیبارٹری کی اینٹی ڈوپنگ ٹیسٹ کرنے کی حیثیت کو منسوخ کر دیا تھا چونکہ اس لیبارٹری کو آئندہ موسم سرما تک ٹیسٹ کرنے کا لائسنس دیا جاتا ہے اس لئے کھلاڑیوں کے اینٹی ڈوپنگ ٹیسٹ کیلئے نمونے سوئٹزرلینڈ کے شہر لوازن بھیجے جائینگے۔

فیفا نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ عالمی کپ کیلئے فیفا اور واڈا کھلاڑیوں کے خون اور یورین کے نمونوں کے تجزیئے اور ڈوپنگ کیخلاف نئی حکمت عملی پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں گے۔