کرم ایجنسی میں طیاروں کی بمباری، 17 شدت پسند ہلاک

Kurram Agency

Kurram Agency

کرم ایجنسی (جیوڈیسک) کرم ایجنسی میں جیٹ طیاروں کی شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر بمباری سے سترہ شدت پسند ہلاک ہوگئے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق سنٹرل کرم کے علاقے پاڑا چمکنی میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں پرجیٹ طیاروں نے بمباری کی جس سے سترہ شدت پسند ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

فائرنگ سے شدت پسندوں کے چار ٹھکانے تباہ ہو گئے ۔ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر بھاری توپ خانے کا بھی استعمال کیا گیا ۔