وزیر اعظم عمران خان کا بنگلادیشی وزیراعظم حسینہ واجد سے ٹیلیفونک رابطہ

Hasina Wajid and Imran Khan

Hasina Wajid and Imran Khan

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے اپنی بنگلا دیشی ہم منصب شیخ حسینہ واجد سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔

وزیر اعظم عمران خان نے حسینہ واجد کی خیریت دریافت کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم نے دونوں ملکوں کے درمیان تاریخی برادرانہ تعلقات کا احاطہ کرتے ہوئے دو طرفہ تعلقات مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔