تمہیں یاد ہو کہ یاد نہ ہو۔۔۔۔۔

Imran Khan – Donald Trump Meeting

Imran Khan – Donald Trump Meeting

تحریر : اے آر طارق

وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے دورہ امریکہ پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ”پاکستان کی پچھلی حکومتوں نے امریکہ سے تعاون نہیں کیا ”میرا ڈونلڈ ٹرمپ سے صرف یہ کہنا ہے کہ ”پاکستان کے ،آپ کے لیے بہت کچھ کرنے کے باوجودبھی ابھی تک آپ سے تعاون نہیں کیا ہے تو پھر اور کیا کیا جائے؟یہ جو تب سے لیکر اب تک پاکستان نے آپ کے لیے کیا،وہ تعاون نہیں ہے تو اور کیا ہے؟آپ کی اپنے مفادات و اغراض کے لیے خطے میںلگائی گئی آگ میں جتنا پاکستان جُھلسا،کوئی اور نہیں جُھلسا۔آپ کی خاطر ملک و ملت و معیشت کا جتنابیڑا غرق پاکستان نے کیا،اور کسی نے نہیں کیا۔آپ کی زبر دستی ،خوامخواہ کی جھونکی ہوئی آگ میںجتنے جلدی ”آئو دیکھا نہ تائو”ہم پڑے،کوئی اور نہ پڑا۔ آپ کی جنگ میںجتنا نقصان پاکستان نے برداشت کیا،کسی اور نے نہ کیا۔آپ کی لگائی گئی آگ میں آپ کی خاطر ستر ہزار افراد کی قربانیاںپاکستان نے دی ،اور کسی نے نہ دی۔

آپ کی جنگ میںآپ کو ”لاجسٹک سپورٹ”و دیگر ضروری سہولیات پاکستان نے آپ کو فراہم کیں،کسی اور نے فرااہم نہ کی۔آپ کی جنگ میں آپ کے ہمراہ رہتے ہوئے افغانستان کے خلاف افغانستان کی اینٹ سے اینٹ بجا دینے کاسہرا پاکستان کے سر سجا ، کسی اور کے سرنہیں ۔آپ کی جنگ میں آپ کی خاطر سماجی ناہمواریوں سے لے کر اخلاقی قدروں کی پامالی تک ،ممنوعہ اسلحہ سے لے کر لاقانونیت تک،وطن عزیز کے معماروں کی رگوں میں نشے کا زہر اتارنے سے لے کر دیگر غیر قانونی سرگرمیوںتک،سبھی کچھ اِس قوم نے اِس طرح بُھگتا کہ الامان و الحفیظ۔اِس طرح کی گھاٹیاں اور منزلیںطے نہ کی ،سوائے پاکستان کے ،اور کسی ملک نے۔پریسلر ترمیم کے نتیجے میںسختیاں اور پابندیاںہمارا مقدر بنیں،کسی اور کی نہیں۔پاکستان کے ایٹمی دھماکوں کے نتیجے میں معاشی بائیکاٹ کی سزائیں ہمیں دی گئیں،کسی اور کو نہیں۔119واقعے کے بعدامریکہ افغان جنگ لڑنے کے لیے تعاون کے لیے مدد ہم سے لی گئی،کسی اور سے نہیں۔امریکہ افغان جنگ میں امریکہ کی جانب سے ساتھ نہ دینے پر ”تورابورا”بنادینے کی کھلی دھمکی پاکستان کو ملی ،کسی اور کو نہیں ملی۔ 1979 ء میں بھی افغانستان پر روسی حملے کے نتیجے میںروس کے خلاف افغانستان میںدفاع میں استعمال کیا تو پاکستان کو،کوئی اور ملک اِس میں نہ آیا۔119واقعے کے بعد افغانستان کو مقام عبرت بنانے کے لیے پھر سے اپنی سرزمین کے ساتھ ساتھ عملی تعاون بھی پیش کیا تو پاکستان نے، اور کسی نے نہیں۔آپ کی جنگ میں قربانیاں دیںتو پاکستان نے، اور کسی نے نہیں۔

طالبان کے خلاف اِس جنگ کی بھاری قیمت چکائی تو پاکستان نے،اور کسی نے نہیں۔دہشت گردی کاسامنا کیا اور بے شمار مشکلات سہی تو پاکستان نے ،اور کسی نے نہیں ۔ملک بھر میں تب سے دہشت گردی کی وہ لہر چلی کہ ہماری مسلح افواج سے لے کرقانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں تک ،معصوم اور نہتے عوام سے لے کر ملکی املاک تک ،اِس جنگ کی مزاحمت اورشدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑا تو پاکستان کو ،اور کسی کو نہیں۔ افغانستان میں آپ کی لگائی ہوئی آگ کی وجہ سے اگر آج بھی فضاء میںبارود اور خون کی بو بسی ہوئی ہے تو پاکستان میں،اور کسی جگہ نہیں۔آپ کی جنگ کی وجہ سے اگر کوئی حقیقی معنوں میں متاثر ہوا اور جس کی معیشت ڈانواں ڈول ہوئی اور وہ دیوالیہ ہونے کے قریب تر ہوا تو وہ پاکستان ہے ،کوئی اور نہیں۔اِس آپ کی جنگ کی وجہ سے غیرت ملی اور خود مختاری متاثر ہوئی تو ملک پاکستان کی ،اور کسی کی نہیں۔

پاکستان کی تمام تر قربانیوں کے باوجود امریکہ کی جانب سے اگر پھر بھی لتاڑا جاتا ہے تو پاکستان کو،اور کسی کو نہیں۔دہشت گردی کی آماجگاہ قرار دیا جاتا تو کبھی شریک ِجرم جیسے بے بنیاد الزامات کا سامنا کرنا پڑتاتو پاکستان کو ،اور کسی کو نہیں۔آپ کی اندھی محبت میں تمام تر دین و دنیا بھولے ،ہر اسلامی و جمہوری قاعدہ نظر انداز کیے ،جتنے بے قصوربندے ہم نے ”مردہ ضمیر ”ہوئے آپ کو دئیے،اور کسی نے نہیں دئیے۔قوم کی بیٹی عافیہ کو بھی ناکردہ گناہوں کے باوجود آپ کے چاہنے پر ”تمام غیرت ملی کو نیلام کیے ،سے کنارہ کش ہوئے”حوالے کردیا۔آپ کی جنگ میں جتنے بندے ہم نے آپ کی گوانتاناموبے جانوروں کے ڈبے نما جیسی جیل بھرنے کے لیے دئیے ،اور کسی نے بھی نہیں دئیے۔آپ لوگوں کے ایک اشارہ اُبرو پرآپ کی جانب سے” ڈومور” کے مطالبے پر اپنے ہی خطہ ارضی میں خون کی ندیاں بہادیںتوپاکستان نے اور کسی ملک نے نہیں،آپ کے کہنے پرہی افغان روس جنگ کے ہیرو ز کو امریکن افغان جنگ کے بعد آپ کی طرف سے عالمی دہشت گرد قرار دینے کے بعد دہشت گرد سمجھ لیا توپاکستان نے،اور کسی ملک نے نہیں۔طالبان سے مبینہ تعلق اور بالواسطہ یا بلاواسطہ رابطے کے الزام کی بنیاد پرجس پر امریکہ بہادر نے انگلی رکھ دی ،اُسے آن ہی آن میںایجنسیوں کے حوالے کردیا تو پاکستان نے ،اور کسی نے نہیں۔امریکہ کے حوالے کیے جانے والے پاکستانیوں کی طویل لسٹ اور اُن پر ڈھائے جانے والے ظلم آج بھی ریکارڈ پر ہیں،ایسا فعل سرزد ہوا تو پاکستان سے،اور کسی سے بھی نہیں۔ اِس حوالے سے ریاست خاموش تماشائی اور بے بسی کی تصویر بنی رہی تو پاکستان کی،اور کسی کی نہیں۔

امریکہ سمیت بین الاقوامی ایجنسیاں تمام قانون روندے دندناتی رہیں اور من مرضی کے فیصلے اور اقدامات کرواتیں رہیں تو پاکستان سے ،اور کسی سے نہیں۔آپ کی جانب سے اہداف اور مطلب پورا ہوتے ہی نظریں اور منہ پھیر لیا جاتاگویا کام ختم،تعلق ختم تو پاکستان سے ،اور کسی سے نہیں۔آپ کے لیے اپنا سب کچھ لٹا کر بھی تہی دست اور دست نگر ہی رہے توپاکستان والے،اور کوئی نہیں۔کوئی قربانی،مہربانی کام نہ آئی تو پاکستان کی اور کسی کی نہیں۔معاشی طور پر خطے میں صورتحال خراب ہوئی تو پاکستان کی ،اور کسی کی نہیں ۔اپنی سب چاہتے لٹاکر بھی ہمیشہ بے آبرو ہوکر تیرے کوچے سے نکلتے رہے تو صرف اور صرف پاکستانی حکمران ہی ،اور کوئی نہیں۔امریکی امداد اور آپ کی اِک نظر التفات کے لیے اپنی خودی بیچتے رہے ،قوم کی عزت داغدار کرتے رہے ،حوا کی بیٹی عافیہ کی عزت لٹواتے رہے تو پاکستان والے ،اور کوئی نہیں۔تیری محبت میںذلت کی اتھاہ گہرائیوں اور پستی کے گھٹا توپ اندھیروں میں اُترگئے تو پاکستان والے ،اور کوئی نہیں۔

تیری پرفریب محبت میںلٹ گئے تو پاکستان والے ،اورکوئی نہیں۔ تیرے وقتی رومانس کے نشے میں اگر بہک گیااور تیری ستم ظریفی بھول کر تیری باتوں میں آگیا تو پاکستان ،اور کوئی نہیں۔زمینی حقائق اور ماضی میںہونے والی غلطیوں اور کھائے جانے والے دھوکوں کے باوجود پھر بھی تیرے جھانسے میں آگیا تو پاکستان اور پاکستانی حکمران ،اور کوئی نہیں۔کیا عجب وقت آن پہنچا پاکستان پر،تیرے ملنے پر اور تیرے پیار کے وعدے پر تیری ازلی بے وفائی جانتے ہوئے بھی تجھ پر یقین واعتبار کرتے،”تاریخی دورہ امریکہ وزیراعظم پاکستان ” وطن واپسی پرائیر پورٹ پر بھنگڑے،شادمیانے بجا گیاتو پاکستان ،اور کوئی نہیں۔امریکہ بہادر !اتنا کچھ کردیا آپ کے لیے ،پھر بھی پچھلی حکومتوں کے سابقہ حکمرانوں سے ماضی میں تعاون نہ کرنے کا شکوہ ہے توپھر یہ آپ کے شکوہ کا ہی قصور ہے ،ہم مزید اور کیا کریں،اب آپ کے لیے ،آپ جیسا ہونے،بننے اور آپ کا مذہب اختیار کرنے سے تو رہے۔جس کا نقشہ قرآن پاک یوں کھینچتا ہے کہ ”یہ یہودی اور عیسائی تمہارے کبھی دوست نہیں ہوسکتے”ایک اور مقام پر فرمایاکہ”اور یہودو انصاریٰ آپ سے اُس وقت تک راضی نہ ہونگے ،جب تک آپ اُن کے طریقہ کار کو نہ اپنا لیں”۔ #

A R Tariq

A R Tariq

تحریر : اے آر طارق
artariq2018@gmail.com
03074450515