مسلم لیگ ن ہر چیلنج کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، اللہ نے چاہا تو ملک کو جلد بحرانوں سے نکال کر خوشحال بنائیں گے : طلحہٰ برکی

لاہور : ن لیگ کے مرکزی رہنماء طلحٰہ برکی نے گزشتہ روز اپنے فارم ہائوس پر ن لیگی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میاں برادران مشکلوں سے گھبرانے والے نہیں اللہ کے حکم سے ہر چیلنج کا ڈٹ کرمقابلہ کریں گے اور تب تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک ملک کو بحرانوں سے نکال کر ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن نہیںکرلیتے۔

مسلم لیگ ن کی قیادت پاکستان کو خوددار ،خوشحال اور خودمختار بنانا چاہتی ہے۔عوام نے اپنے قیمتی ووٹ سے نواز کرہمیں زندگی بھر کے لئے خرید لیا ہم اپنے وطن اور عوام کے لئے اپنی جان بھی قربان کردیں توبھی قوم کااحسان نہیں اُتار سکتے۔

طلحہٰ برکی نے کہا کہ عوام دعاکرے کہ اللہ تعالیٰ میاں برادران کو اتنی ہمت عطا فرمائے کے وہ ملک وقوم کو درپیش مسائل کو بہتر انداز میں حل کرکے نہ صرف عوام بلکہ اللہ تعالیٰ کی عدالت میں بھی سرخروہوپائیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ مخالفت برائے مخالفت کرنا ہم بھی جانتے ہیں۔

لیکن ہمارے پاس ان کاموں کے لئے وقت نہیں اللہ تعالیٰ نے پاکستانی قوم کی خدمت کی ذمہ داری دی ہے جو آسان کام نہیں ہم پوری لگن اور خلوص دل کے ساتھ پاکستان اور پاکستانی عوام کی خدمت کرنا چاہتے ہیں۔