مسلم لیگ ن کے معاشی ترقی کے لئے وعدے اور دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے:یاسر گیلانی

 PML N

PML N

لاہور : پاکستان تحریک انصاف لاہور کے نائب صدر انجینئر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے معاشی ترقی کے لئے وعدے اور دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔

حکمرانوں کی نااہلی پاکستان قوم کے سامنے آ چکی ہے۔میڈیا ورلڈ لائن کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز میاں مبشر یعقوب اور UC-4 کے عہدیداران اعظم ورک، میاں اظہر محمود، عاصم ریاض، عدنان سہیل، لعل خان، حاجی سفارش ورک، امین مغل، سیف اللہ خان، راز خان، امیر خان، عاصم ورک ایڈووکیٹ، میاں صفدر، بوٹا مسیح، حاجی نذیر، حیدر گجر، رضوان اعوان، شیخ یاور اور جمشید چوہدری کے ہمراہ اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔

اجلاس میں مذکورہ یونین کونسل کی سیاسی و تنظیمی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور بلدیاتی الیکشن کی منصوبہ بندی و حکمت عملی طے کی گئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ جن حکمرانوں کا اپنا سارا پیسہ بیرون ملک میں پڑا ہے وہ باہر سے سرمایہ کیسے لا سکتے ہیں۔