شہباز شریف کی رات بھر لاہور کی سڑکوں پر انتخابی ریلیوں کی قیادت

Shahbaz Sharif

سابق وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کی حلقہ این اے ایک سو بیس میں انتخابی ریلی سردار ایاز صادق کے حق میں ڈور ٹو ڈور انتخابی مہم جاری ہیں۔ حلقہ این اے ایک سو بائیس میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے مقابلے میں مسلم لیگ ن کے امیدوار سردار ایاز صادق کے حق میں نکالی جانیوالی ریلی کی قیادت سابق وزیر اعلی پنجاب میں شہباز شریف نے کی۔

ریلی میں ن لیگ کے کارکنان کی بڑی تعداد شریک تھی۔ جبکہ گڑھی شاہو بازار ،حبیب اللہ روڈ ،بی بی پاکدامن روڈ، سمن آباد اور دیگر علاقوں میں لوگوں کی بڑی تعداد نے ریلی کے شرکا کا استقبال کیا۔ وزیر اعلی پنجاب نے مختلف مقامات پر ریلی کے شرکاسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گیارہ مئی مسلم لیگ ن کی فتح کا دن ہے۔

اہل علاقہ سردار ایاز صاد ق کو کامیاب بنا کر میاں نواز شریف کے ہاتھ مضبوط کریں۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ نوجوانوں کو ورغلا کر نواز شریف کا ووٹ تقسیم کرنا چاہتے ہیں۔ اس لیے نوجوان نواز شریف کے ووٹ کا تحفظ کریں۔