کراچی : فائرنگ کے واقعات میں خاتون جاں بحق،4 زخمی

Karachi Firing

Karachi Firing

کراچی(جیوڈیسک)کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ چار افراد زخمی ہو گئے، دوسری جانب رشید آباد میں پولیس نے چھاپہ مار کر پچیس مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

ناظم آباد میں رات گئے فائرنگ سے چار افراد اسامہ، صمد، پیٹر اور انظر زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کے لئے عباسی شہید ہسپتال منتقل کیا گیا،ڈرگ روڈ کینٹ بازار میں فائرنگ سے نامعلوم خاتون جاں بحق ہو گئی۔

دوسری جانب بلدیہ کے علاقے رشید آباد میں پولیس نے مختلف مقامات پر چھاپے مارے،پچیس مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ برآمد کرلیا، زیر حراست افراد کو تھانے منتقل کر دیا گیا۔