مسلم لیگ ن نے ملک کو توانائی اور معاشی بحرانوں سے نمٹنے کیلئے روڈ میپ تیارکر لیا : رائو ناصرعلی خان

لاہور : سینئرنائب صدر،مسلم لیگ ن لیبرونگ لاہور رائو ناصر علی خاں مئیو، میڈیا سیکرٹری امتیاز علی شاکر نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف پاکستان کا کھویا ہوا وقار بحال کرینگے، انہوں نے کہا کہ ملک میں لوڈشیڈنگ کی بنیادی وجہ گزشتہ حکومت کی بد عنوانی ہے مسلم لیگ ن نے ملک کو توانائی اور معاشی بحرانوں سے نمٹنے کیلئے روڈ میپ تیار کر لیا ہے اور بہت جلد واپڈ، سٹیل ملز، پی آئی اے اور ریلوے سمیت دیگر منافع بخش اداروں کو اپنے پیروں پر دوبارہ کھڑا کرینگے مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں ہر چیلنج سے نمٹنے کیلئے تیار ہے موجودہ انتخابات میں مسلم لیگ ن کا بھاری مینڈیٹ سے جتینا قیادت کی مثبت پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے میڈیا سیکرٹری لاہور امتیاز علی شاکر نے کہا کہ سیاسی اور ریاستی اداروں کو توڑنے والی اتحادی پارٹیوں کو عوام نے حالیہ انتخابات میں بری طرح مسترد کر دیا اب منتشر عوام کو جوڑنے اور تباہ حال اداروں کو فعال بنانے والی قیادت نے اقتدار کی باگ ڈور سنبھالی ہے، اب کوئی فرد خوشحالی کے ثمرات سے محروم نہیں رہے گا۔

بحرانوں سے دو چار پاکستان وسائل کے اصراف کا متحمل نہیں ہو سکتا، وفاق اور پنجاب میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت آسودگی کیلئے اوپر سے نیچے تک سادگی کو فروغ دے گی، امید ہے پنجاب کی طرح دوسرے صوبوں میں بھی سادگی مہم کو اپنایا اور فروغ دیا جائے گا۔ ہماری قیادت کے نزدیک اقتدار کوئی انعام نہیں بلکہ ایک امتحان ہے، عوام کے اعتماد پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔