لاہور میں پی آئی اے کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا

Lahore PIA Aircraft

Lahore PIA Aircraft

لاہور (جیوڈیسک) لاہور ائرپورٹ پر پی آئی اے کا طیاہ حادثے سے بچ گیا۔ ائربس بس کی لینڈنگ کے دوران پرندہ انجن سے ٹکراگیا، طیارے کو گراونڈ کردیا گیا، ائرلائین ذرائع کا کہنا ہے کہ کویت سے لاہورجانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 206 کی لینڈنگ کے دوران پرندہ انجن سے ٹکرا یا۔

یارہ پائلٹ نے مہارت سے بحفاظت اتار لیا او ر تمام مسافر محفوظ رہے، ذرائع نے بتایا کہ انجن کو شدید نقصان پہنچا، طیارے کو گراونڈ کردیا گیا ہے، کراچی ائرپورٹ کے اطراف پرندوں کی موجودگی پر سول ایوی ایشن کو مختلف ائرلائنز شکایت کرچکی ہے، مگر حفاظتی اقدامات نہیں کیا گیا۔