مسلم لیگ (ن) کے امید وار حلقہ پی پی 115 چوہدری شبیر کوٹلہ نے حلقہ کا طوفانی دورہ کیا

کوٹلہ ارب علی خاں(پ ر ) مسلم لیگ (ن)کے امید وار حلقہ پی پی115 چوہدری شبیر کوٹلہ نے حلقہ کاطوفانی دورہ کیا حلقہ بھر کی ممتاز شخصیات سے ملاقات کی۔ اس موقع پر متعدد شخصیات نے ان کی حمایت کااعلان کرکے گیارہ مئی کو کامیاب کروانے کا عزم کیا۔ امیدوار حلقہ این اے 107چوہدری عابد رضا کوٹلہ اورپی پی 115چوہدری شبیر کوٹلہ کی حمایت میں چک کمال میں اکٹھ ہوا۔

چوہدری شبیر کوٹلہ کے چک کمال پہنچنے پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے اور ڈھول کی تھاپ پر شاندار استقبال کیا گیا ۔اس موقع پر مختلف شخصیات نے اپنی برادری اور ساتھیوں سمیت چوہدری شبیر کوٹلہ پر بھرپور اعتماد کااظہار کرتے ہوئے ان کی حمایت کااعلان کردیا جلسہ میںسینکڑوں افراد نے شرکت کی۔

اس موقع پر چوہدری غلام سرور ممبر چک کمال ,چوہدری انور مہر ,چوہدری امتیاز ,چوہدری غلام رسول مہر چک کمال ,ملک محمد اکرم ڈھل , چوہدری محمد انور ڈھل کالو ,چیئرمین سہراب خاں ,چوہدری یوسف کملہ ,چوہدری عادل لطیف ممبر زکوٰة کمیٹی ,چوہدری ماجد گلیانہ سابق کونسلر و دیگر موجود تھے ۔ چوہدری شبیر کوٹلہ نے کھاریاں شہر کے مقامی ہوٹل میں انتخابی مہم کے سلسلے میں حاجی محمد اسلم خاں کی طرف سے معززین کی منعقدہ میٹنگ میں بھی شرکت کی۔

اس موقع پر نائب ناظم عبدالقیوم بھٹی ,حاجی جاوید ملک ,چوہدری منور شمیم تارڑ ,چوہدری شکیل برسہ ,منیر احمد سیٹھی ,صدر انجمن تاجران باؤ جاوید ,ڈاکٹر علی احمد طاہر ,صوبیدار سعی محمد ,ملک شبیر حسین ,چوہدری شوکت علی ,چوہدری ظفر مرالہ ,چوہدری ظفر باغانوالہ ,رفیق بٹ ,لطیف رحمانی ,شاہد اصغر ,ڈاکٹر ریاض رحمانی ,عثمان اکبر عباسی سمیت دیگر شخصیات موجود تھیں۔