امیدوار حلقہ پی پی 115چوہدری شبیر احمد کوٹلہ نے چک کمال میں حمایتی اکٹھ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کرپٹ حکمرانوں سے نجات کا وقت آ گیا ہے

کوٹلہ ارب علی خاں ( پ ر ) امیدوار حلقہ پی پی 115چوہدری شبیر احمد کوٹلہ نے چک کمال میں حمایتی اکٹھ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کرپٹ حکمرانوں سے نجات کا وقت آگیا ہے اب عوام کو بیدار ہونا ہوگا گزشتہ پانچ سالوں میں سابق وفاقی حکمرانوں نے سوائے مایوسی کے کچھ نہیں دیا اب عوام بہت باشعور ہوچکی ہے آئندہ جنرل الیکشن میں ان کرپٹ حکمرانوں کو بری طرح شکست دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن ملکی ترقی وخوشحالی کی ضامن ہے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے کے لیے ساتھ ساتھ موٹر وے سمیت صحت اور تعلیم کے حوالے سے اقدامات ناقابل فراموش ہیں آئیں گیارہ مئی کوووٹ کی امانت کے ذریعے روشن پاکستان کا عظیم خواب شرمندہ تعبیر کریں تاکہ ملک سے اندھیروں کا خاتمہ ہو سکے اور ترقی اور خوشحالی کے اجالوں سے یہ سوہنی دھرتی چمکنے لگے انشاء اللہ ہم آپ کو مایوس نہیں کریں گے۔

میاں برادران ملک و قوم کے خیر خواہ لیڈر ہیںحلقہ این اے 107اور PP-115 سے ٹکٹ دے کر ہمارے قائدین نے ہمارے سر فخر سے بلند کر دیئے ہیں اور حلقہ کے غیور لوگوں نے عظیم الشان اکٹھ کا اہتمام کرکے اور والہانہ استقبال کر کے ثابت کردیا کہ یہ علاقہ میاں برادران کے شیروں کاعلاقہ ہے۔

چوہدری شبیر کوٹلہ نے عظیم الشان اکٹھ سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ گیارہ مئی کا سورج غنڈہ گردی بدمعاشی کرپشن کا خاتمہ کر دے گی آپ لوگوں کے ارادے بتارہے ہیں کہ آپ لوگ تبدیلی چاہتے ہیں اور مسلم لیگ ن ہی تبدیلی لاسکتی ہے آئیں میاںبرادران کے ہاتھوں کومضبوط کریں تاکہ صحیح معنوں میں تبدیلی آسکے اور ملک ترقی کی منازل طے کر سکے انشاء اللہ حلقہ این اے107اور پی پی 115سے ہماری فتح یقینی ہو گی اور خدمت کی نئی تاریخ رقم کریں گے۔