تحریک انصاف کی مقبولیت عام ہونے لگی جب تحریک انصاف کے امیدواران جب چوہدری ایاز امیر کے ہمراہ ڈھڈیال پہنچے تو ان کا والہانہ استقبال کیا گیا

چکوال : تحریک انصاف کی مقبولیت عام ہونے لگی جب تحریک انصاف کے امیدواران جب چوہدری ایاز امیر کے ہمراہ ڈھڈیال پہنچے تو ان کا والہانہ استقبال کیا گیا اور عوام نے ثابت کردیا تبدیلی آچکی ہے اس موقع پر امیدوار قومی اسمبلی راجہ یاسر ہمایوں سرفراز خان کے ہمراہ امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری علی ناصر بھٹی ،ملک زعفران زلفی ایڈووکیٹ ،محمد خان تترال ،چوہدری نوید کہوٹ اور معروف صحافی ریاض انجم بھی موجود تھے۔

اس موقع پرچوہدری ایاز امیر نے اپنے دلیرانہ انداز میںخطاب کرتے ہوئے بتایا کہ میری سابق جماعت کو میرا سچ لکھنا پسند نہ آیا اس لئے انہوں نے جو احسان میں نے اور میرے ساتھیوں نے ان پر 2002 اور 2008 کا الیکشن لڑ کر کیا اس کی بھی پاسداری نہ کی۔

بلکہ ہم پر احسان کرتے ہوئے ہماری جان چھوڑ کر پاکستان بارے سوچنے کے مواقع فراہم کئے میری آپ عوام سے درخواست کہ ان پرانے اور بے بس سیاستدانوں سے جان چھڑائیں اور نئی نسل کو آگے بڑھنے کا موقع دیں اور گیارہ مئی کوفیصلہ تحریک انصاف کے حق میں دیں اور بلے پر مہر لگا کر کامیاب بنائیں۔