مسلم لیگ ن کا پنجاب میں نومبر سے پہلے بلدیاتی انتخابات کرانے کا فیصلہ

Muslim League N

Muslim League N

لاہور (جیوڈیسک) مسلم لیگ ن نے نومبر سے پہلے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا فیصلہ کر لیا، 2002 کے بلدیاتی نظام میں ترمیم کر کے نیا بلدیاتی نظام لانے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔ مسلم لیگ ن کے ذرائع نے لاہور میں ذرائع کے نمائندے کو بتایا کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات اکتوبر میں کرائے جانے کا امکان ہے۔

تاہم حتمی تاریخ کا اعلان جلد کر دیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے ذریعے انتظامی اور مالیاتی اختیارات ضلعی اور نچلی سطح تک منتخب نمائندوں کو منتقل کر دئیے جائیں گے، نئے بلدیاتی نظام میں ٹیکنو کریٹس، اقلیتوں، نوجوانوں ،خواتین ، کسانوں اور مزدوروں کوبھی نمائندگی دینے پر غور کیا جا رہا ہے۔