جرمن وزیر خارجہ اسلام آباد پہنچ گئے، وزیراعظم سے ملاقات کریں گے

German Minister

German Minister

اسلام آباد (جیوڈیسک) جرمنی کے وزیر خارجہ گیڈو ویسٹرویل دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔ وہ وزیراعظم نواز شریف سمیت اہم حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق جرمن وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال، دہشت گردی کے خلاف جنگ اور توانائی سمیت اہم شعبوں میں تعاون پر بات چیت کی جائے گی۔