مسلم لیگ (ن) نے پنجاب میں پارٹی ٹکٹ جاری کر دیئے

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

لاہور(جیوڈیسک)لاہور مسلم لیگ (ن) نے پنجاب میں پارٹی ٹکٹ جاری کر دیئے ،مسلم لیگ (ن) نے پنجاب میں قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کی جنرل نشستوں کے لیے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی ہے۔پنجاب میں قومی اسمبلی کے 148 میں سے 146 حلقوں میں امیدواروں کے نام فائنل کر لئے گئے ہیں۔

جبکہ 2 حلقے این اے173 ڈیرہ غازی خان اور این اے 195 رحیم یار خان اوپن رکھے گئے ہیں۔ پنجاب اسمبلی کی 297 میں سے 287 سیٹوں پر بھی امیدواروں کا اعلان کر دیا گیا۔ پی پی 6 راولپنڈی، پی پی 170 ننکانہ صاحب اور پی پی 295 رحیم یار خان کے حلقے اوپن رکھے گئے ہیں۔

جبکہ پی پی34 سرگودھا،61 فیصل آباد،78 جھنگ، 200 ملتان، 271بہاولپور، 280بہاولپور اور پی پی297 رحیم یار خان میں امیدواروں کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔لاہور کی قومی اور پنجاب اسمبلی کی3,3 نشستوں پر شریف فیملی کے افراد الیکشن لڑ رہے ہیں۔

این اے 120سے نوازشریف ،این اے 129سے شہبازشریف جبکہ این اے 119 سے حمزہ شہباز انتخاب لڑ رہے ہیں۔ اسی طر ح لاہور سے پنجاب اسمبلی کے حلقوں پی پی 159 اور پی پی 161 سے شہبازشریف جبکہ پی پی 142سے حمزہ شہبازشریف میدان میں ہیں۔