مسلم لیگ ن میں آکر جو وقار ملا ہے شائد پیپلز پارٹی نے ورکروں کو پانچ سالوں میں نہ دیا ہو

بوچھال کلاں : مسلم لیگ ن میں آکر جو وقار ملا ہے شائد پیپلز پارٹی نے ورکروں کو پانچ سالوں میں نہ دیا ہو ان خیلات کا اظہار پی وائی او کلر کہار کے سابق صدر ملک اشتیاق حسین نے ہمارے نمائندہ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ ملک تنویر اسلم MPA نے جو پروٹوکول ورکرون کو دیا ہے۔

اس کی مثال نہیں ملتی انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو اب احساس ہو گیا ہو گا کہ ورکروں کی کیا قیمت ہوتی ہے انہوں نے کہا کہ مقامی قیادت نے ورکروں کو اس قدر مایوس کیا کہ وہ مسلم لیگ ن میں جانے کو تیار ہو گئے۔

انہوں نے کہا کہ اب ہمارا جینا مرنا مسلم لیگ ن اور ملک تنویر اسلم کے ساتھ ہے اس موقع پر ملک علمدار بہادر خان ملک رئیس راجہ تنویر اور دیگر ورکروں کی بڑی تعداد موجود تھی جو پیپلز پارٹی چھوڑ کر ملک تنویر اسلم کے قافلے میں شامل ہو گئے ہیں۔