خیبر پختون خوا میں تحریک انصاف ایک مثالی حکومت بنائے گی : نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ

لالہ موسی : خیبر پختون خوا میں تحریک انصاف ایک مثالی حکومت بنائے گی۔اسد قیصر کو خیبر پختون خوا کی صوبائی اسمبلی کا سپیکر نامزد کئے جانے اورتحریک انصاف کے تمام نو منتخب ارکان کو حلف اٹھانے پر مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف گجرات کے ضلعی راہنمااور ٹکٹ ہولڈر حلقہ پی پی 112نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ نے اپنے ایک بیان میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کی صوبائی اسمبلی میں پہلی مرتبہ نوجوان قیادت سامنے آئی ہے۔پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوامیں عوام کی حقیقی خدمت کرے گی اور پورے ملک کیلئے ایک مثال بنے گی۔انہوں نے کہا کے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بھی کہا ہے کہ وہ خیبر پختونخواکے تمام معاملات کی خود نگرانی کریں گے۔

عمران خان کی نگرانی میں خیبر پختونخواترقی کی نئی راہ پر گامزن ہو گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم عمران خان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں اللہ انکو صحت کاملہ عطا کرے تا کہ وہ ملک کے حالات بدلنے میں اپنا موئثر کردار ادا کر سکیں۔