میاں نواز شریف ہی ملک پاکستان کو موجودہ صورتحال سے نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں

کوٹلہ ارب علی خان : میاں نواز شریف ہی ملک پاکستان کو موجودہ صورتحال سے نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں 11مئی کا دن پاکستان مسلم لیگ ن کی کامیابی کا دن ہو گا ان خیالات کا اظہار سالار قافلہ چوہدری عابدرضانے کھمبی میں ہونے والے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

جلسہ کا اہتمام سابق کونسلر چوہدری پرویز ،چوہدری یاسر مردان،چوہدری عنصر اور چوہدری قیصر محمود نے کیا۔انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے گذشتہ پانچ سالوں میں ملک کا دیوالیہ نکال دیا میاں نواز شریف ہی وہ واحد لیڈرہیں جو اپنی قائدانہ صلاحیتوں سے پاکستان کو موجودہ حالات سے نکال سکتے ہیں۔