امیدوار پاکستان مسلم لیگ ن حلقہ این اے 107چوہدری عابد رضا نے کھمبی ،مہے کلاں،برنڈاور چک نتھہ کا دورہ کیا

کوٹلہ ارب علی خاں : امیدوار پاکستان مسلم لیگ ن حلقہ این اے 107چوہدری عابد رضا نے کھمبی ،مہے کلاں،برنڈاور چک نتھہ کا دورہ کیا اہم شخصیات نے برادریوں سمیت مکمل حمایت کا اعلان کر دیا۔

موضع مہے کلاں اور برنڈ میں ہونے والی کارنر میٹنگز میں چوہدری اعجاز اور چوہدری اشر ف سمیت گائوں کی اہم شخصیات نے برادریوں سمیت حمایت کا اعلان کیا موضع کھبمی میں سابق کونسلر چوہدری پرویز احمد ، چوہدری یاسر مردان ،چوہدری قیصر محمود اور چوہدری عنصر سمیت اہم شخصیات نے حمایت کا اعلان کیا۔

موضع چک نتھہ نے چوہدری ناظم سابقہ کونسلر سالار قافلہ کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے حمایت کا اعلان کیا۔