مسلم لیگ ق کا سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان

Haleem Adil Sheikh

Haleem Adil Sheikh

کراچی (جیوڈیسک) مسلم لیگ ق نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔ حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ نئے بلدیاتی قوانین قبول نہیں، الیکشن سے پہلے شفاف مردم شماری اور حلقہ بندیاں کرائی جائیں۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ ق کے رہنما حلیم عادل شیخ نے سندھ کے بلدیاتی انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں غیر قانونی بلدیاتی انتخابات کا حصہ نہیں بنیں گے۔

حلیم عادل شیخ نے مزید کہا کہ ہر سیاسی جماعت کو نئے بلدیاتی قوانین پر اعتراض ہے۔ الیکشن سے پہلے شفاف مردم شماری اور حلقہ بندیاں کرائی جائیں۔

مسلم لیگ ق کے رہنما کا کہنا تھا کہ گیارہ مئی کی طرح 18 جنوری کو بھی ٹوپی ڈرامہ ہو گا۔