مسلم لیگ ن کی کامیابی پورے پاکستان کی عوام کی کامیابی ہے عوام نے شیر پر مہر لگا کر باشعور ہونے کا ثبوت دیا ہے

بھمبر : مسلم لیگ ن کی کامیابی پورے پاکستان کی عوام کی کامیابی ہے عوام نے شیر پر مہر لگا کر باشعور ہونے کا ثبوت دیا ہے میاں محمد نوازشریف ہی پاکستان کو مشکل حالات سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کرینگے میاں نوزشریف تمام چیلنجز کو بخوبی حل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

ان خیالات کااظہار مرزا امجد فاروق ،مرزا عبدالرحمن ،مرزا عرفان اور اورنگزیب نے اپنے مشترکہ بیان میںکیا انہوں نے کہاکہ پاکستان کی عوام گزشتہ پانچ سال میں بڑی تکلیفوں کا سامنا کرناپڑا لیکن آنے والے دور میں انشا اللہ تمام تکلیفوں کا ازالہ ہو گا سب سے بڑی تکلیف بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور گیس کی لوڈ شیڈنگ ہے جس پر نئی حکومت جلد ہی قابو پالے گی۔