پولیس نے بھتہ خوراور اغوا کاروں سمیت 470 ملزم گرفتارکرلیے

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) رمضان المبارک کے دوران جرائم کیخلاف پولیس نے مربوط اور منظم کارروائیوں کے دوران 14 بھتہ خوروں، 9اغوا کاروں سمیت 470 ملزمان کو گرفتار کر کے 8 سب مشین گن، 2 شاٹ گن، 6 رائلفیں، 315 پستول، ریوالور ، ماؤذر، 1060 کارتوس ، ایک خودکش جیکٹ ، ایک بم تیار حالت میں اور 23 دستی بم برآمد کرلیے۔

رمضان کے 2 عشروں کی پولیس رپورٹ قائم مقام آئی جی سندھ کو پیش کردی گئی رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ پولیس اور جرائم پیشہ عناصر کے مابین مختلف تھانوں کی حدود میں 77 پولیس مقابلوں میں رنگے ہاتھوں۔

21 اسٹریٹ کریمنلز سمیت 337 ڈاکو، 3 دہشت گردوں، 103 مفرور اور 6 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کیا گیا جبکہ پولیس مقابلوں میں مجموعی طور پر 49 ملزمان ہلاک ہوئے، پولیس کارروائیوں میں شہر سے جرائم پیشہ عناصر کے 44 گروہ ختم کردیے گئے۔

سکھر، حیدرآباد، لاڑکانہ، میرپور خاص اور شہید بینظیر آباد میں پولیس اور رینجرز نے مختلف تھانوں کی حدود میں 76 مقابلوں میں رنگے ہاتھوں 97 اسٹریٹ کریمنلز، 171 ڈاکوؤں سمیت ہائی ویز پر لوٹ مار میں ملوث 5 ملزمان، 534 مفرور اور 60 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔

مجموعی طور پر 867 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جس میں 2 ڈکیت اور 3 پتھاریدار شامل ہیں اس دوران پولیس کارروائیوں میں 10 ڈکیت اور 4 اغوا کار ہلاک ہوئے، گرفتار ملزمان سے 21 ایس ایم جیز، 43 شاٹ گنز ، ریپیٹرز، 7 رائفلیں ، 122 پستول، رائفلیں ، ماؤذراور 849 کارتوس برآمد ہوئے۔