پولیس لائن پر حملہ دہشتگردوں کو پکڑنے کا ردِ عمل تھا، عبدالمالک بلوچ

Abdul Malik Baloch

Abdul Malik Baloch

کوئٹہ (جیوڈیسک) وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کا کہنا ہے کہ پولیس لائن میں حملہ ویمن یونیورسٹی اوربی ایم سی واقعات کے ملزمان پکڑنے کارد عمل تھا۔ لیکن دہشت گردوں کے خلاف جنگ لڑنی اور جیتنی ہے۔ آئی جی بلوچستان کے دفتر کے دورے میں پولیس لائن شہدا کے لواحقین سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عبدالمالک نے کہا کہ کوئٹہ ان کی شناخت ہے اسے نہیں چھوڑ سکتے، پولیس کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں،پولیس مورال کو نیچے نہیں آنے دیں گے۔

وزیر اعلی بلوچستان نے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ان کے بچوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی، ان کی کفالت کا مکمل انتظام کیا جائے گا، اِس موقع پروفاقی وزیر عبدالقادر بلوچ کا کہنا تھا کہ ایسا لگتا ہے طالبان کی جنگ فاٹا سے بلوچستان منتقل ہورہی ہے،سی سی پی او کوئٹہ میر زبیر نے اِس عزم کا اظہار کیا کہ پولیس میدان نہیں چھوڑے گی، آخری سانس اورآخری گولی تک دہشت گردوں کا مقابلہ کریں گے۔