سیاسی ہٹ دھرمی نے ملک کو خطرات سے دو چار کر دیا ہے، مفتی محمد نعیم

Mufti Mohammad Naeem

Mufti Mohammad Naeem

کراچی : معروف مذہبی اسکالر و جامعہ بنوریہ عالمیہ میں شیخ الحدیث مفتی محمد نعیم نے آپریشن سے جانی ومالی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکمران جان بھوج ملک کو خلفشار کی طرف دھکیل رہے ہیں، دھرنے والوں کے مطالبات کو حل کرنے میں حکومت نے غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا، نوازشریف کی نااہلی اور کرپشن کی سزا پوری قوم کو دی جارہی ہے ، دھرنے والوں کے مطالبات معقول تھے آپریشن کے بجائے مطالبات کو تسلیم کرنا چاہیے تھا۔

حکومتی نااہلی کی وجہ سے دھرنا فیض آباد سے پورے ملک میں پھیل گیا ،عوام عملا گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں ملک میں خوف ہراس پھیل رہاہے اور عوام میں شدید تشویش پائی جارہی ہے ۔اتوار کو جامعہ بنوریہ عالمیہ میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے مفتی محمدنعیم نے کہاکہ بیان حلفی میں تبدیلی حکومتی سنگین غلطی تھی،حکومت کی ذمہ داری بنتی تھی کہ وہ سنجیدگی سے مذہبی جماعتوں کے مطالبات کو دیکھیں اور تسلیم کریں،لیکن حکومت نے ان کے مطالبات تسلیم کرنے کے بجائے ان کو دھرنے پر مجبور کردیا کردیا اگر حکومت سنجیدہ ہوتی تو دھرنے نوبت ہی نہیں آتی ، انہوں نے کہاکہ ہمارے حکمرانوں نے ماضی سے سبق حاصل نہیں کیا ماضی میں لال مسجد میں ایک ڈکٹیٹر نے طاقت کا استعمال کیاجس کا خمیازہ آج تک قوم بھگت رہے ہیں اور آج حکومت اسی روش پر چل رہی اورریاستی عوام کیخلاف طاقت کا استعمال کیاجارہاہے جس کے بیانک نتائج مرتب ہورہے ہیں اس وقت پورا ملک دھرنوں کی لپیٹ میں ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت نے اسلام آباد دھرنے والوں پر طاقت کا استعمال کرکے پورے ملک کو خلفشار میں مبتلا کردیا اگر ایک وزیر کے فارغ ہونے سے ملک میں امن آسکتا تو اس کا استعفی دیدینا چاہیے تھا،انہوں نے کہاکہ اسلام آباد دھرناحکومت کی ایک سنگین غلطی کیخلاف احتجاج تھا ، ہر آدمی کو احتجاج کا حق حاصل تو پھر مذہبی لوگوں کو بھی ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہاکہ حکومت ہٹ دھرمی کے باعث عملاحالات جنگ کی کفیت میں مبتلا عوام میں بے چینی پھیل رہی ہے ،انہوں نے کہاکہ ملکی مفاد کیلئے دھرنے والوں کو وزیر قانون کے استعفے سے دستبردار ہونا چاہیے تھا کیونکہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات ہمیں سیکھاتی ہیں کہ ہمارے ہاتھ اور ہماری زبان کسی مسلمان کو نقصان پہنچانے سے گریز کرے ، انہوں کہاکہ عوامی مقامات پر مذہبی سیاسی دھرنوں جلسوں اور احتجاج پر پابندی ہونی چاہیے حالات سے نمٹنے کیلئے فوج طالب کرنا حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے ، مفتی محمد نعیم نے صحافیوں پر تشدداور میڈیا پر پابندی کی شدید الفاظ میں مذمت اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ حکومت اور وزارت داخلہ کا میڈیا پرپابندی کا اقدام اپنی ناکامیوں کو چھپانے کیلئے ،میڈیا کیخلاف پابندیاں قوم کیلئے ناقابل برداشت ہیں اس لیے فی الفور پابندی ہٹائی جائے۔