سیاستدانوں نے آئندہ نسلوں کا مستقبل تاریک بنا دیا ہے ، عمران چنگیزی

کراچی : آنے والی نسلوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے عوام کے مسائل حل کرنے اور بحرانوں سے نجات کیلئے سب سے بہترین راستہ جمہوریت ہے مگر جمہوریت کے نام پر عوام دشمنوں پر مشتمل ٹولوں کی حکومت نے وطن عزیز کو تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کیا ہے اور قوم کا مستقبل تاریک دکھائی دے رہا ہے۔

نیکسٹ جنریشن پروٹیکشن فاؤنڈیشن کے آرگنائزر عمران چنگیزی نے کہا ہے کہ جمہوریت کے استحکام و دفاع کیلئے شفاف انتخابات ضروری ہیں اور شفاف انتخابات کیلئے غیر جانبدار اور دیانتدار نگراں حکومت کا قیام ناگزیر ہے۔

اس لئے سیاسی جماعتیں اپنے اپنے سیاسی مفادات کیلئے وقت ضائع کرکے جمہوریت قوم اور پاکستان کے مستقبل کیلئے خطرات میں اضافہ کرنے کی بجائے معراج محمد خان جیسے دانشور محب وطن تجربہ کار دیانتدار اور غیر جانبدار سیاستدان کے نام پر اتفاق کرکے انہیں متفقہ نگراں وزیراعظم کے طور پر سامنے لائیں تاکہ ملک میں شفاف انتخابا ت کا انعقاد ممکن ہو اور ہماری نسلوں کے مستقبل کو لاحق خطرات و خدشات میں کمی واقع ہوسکے۔