غریب کارکنوں کا کھانے پر ٹوٹ پڑنا سیاسی کلچر بن چکا

Poor Workers

Poor Workers

ملتان(جیوڈیسک)سیاسی تقریبات میں غریب کارکنوں کا کھانے پر ٹوٹ پڑنا سیاسی کلچر بن چکا ہے، ملتان میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا جلسہ ختم ہوتے ہی جیالے کھانے پر ٹوٹ پڑے اور اسلحے کی سر عام نمائش بھی کی گئی۔

ملتان کے مضافاتی علاقے اٹھارہ کسی میں یوسف رضا گیلانی کے جلسے کے اختتام پر کھانے کا اعلان ہوتے ہی جیالے بے قابو ہو گئے جس کے ہاتھ جو لگا لے اڑا۔ کسی کے ہاتھ قورمے کی پلیٹیں آئیں تو کسی نے بریانی پر ہاتھ صاف کئے۔ کھانے کی چھینا جھپٹی میں بعض شریف کارکن تو منہ ہی تکتے رہ گئے۔

اس دوران پیپلز پارٹی کے جیالوں کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوئی۔ اس جلسے میں الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی دھجیاں اڑا دی گئیں۔ جلسے میں اسلحے کی سرعام نمائش بھی کی گئی۔