پورٹ قاسم کے قریب خوردنی تیل کے جہاز کو ڈوبنے سے بچا لیا گیا

Port Qasim

Port Qasim

کراچی (جیوڈیسک) پورٹ قاسم کے قریب خوردنی تیل کا جہاز ڈوبنے سے بچا لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق گلف اسیزنامی جہازسری لنکاسے شارجہ جا رہا تھا، جہاز کا انجن خراب ہونے کے باعث ڈوبنے کا خدشہ تھا۔

پورٹ قاسم آپریشن ڈپارٹمنٹ جہاز کو ٹگ بوٹس کے ذریعے بندرگاہ تک لائے۔ اس طرح خوردنی تیل کے جہاز کو ڈوبنے سے بچا لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق جہاز کا انجمن صحیح ہونے کے بعد دوبارہ شارجہ روانہ کیا جائے گا۔