پورٹ اینڈ شنگ کی وزارت اکیلے کنٹینر نہیں نکال سکتی، کامران مائیکل

Kamran Michael

Kamran Michael

کراچی (جیوڈیسک) کراچی وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ کامران مائیکل نے کہاہے کہ پورٹ اینڈ شنگ کی وزارت اکیلے کنٹینر نہیں نکال سکتی،پورٹ اینڈ شنگ سے کنٹرینر غائب ہونے کے حوالے سے جو الزامات سامنے آرہے ہیں اس پر تحقیقاتی کمیشن قائم کردیا گیا ہے۔ کراچی ائیر پورٹ پر ذرائع سے بات کرتے ہوئے کامران کائیکل کا کہنا تھا کہ پورٹ اینڈ شنگ سے کنٹرینر غائب ہونے کے حوالے سے جو الزامات سامنے آرہے ہیں اس پر تحقیقاتی کمیشن قائم کردیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب تک تحقیقات مکمل نہ ہوجائے کسی پر الزام نہیں لگانا چاہئے۔ وفاقی وزیر کامران مائیکل کا مزید کہنا تھا کہ پورٹ اینڈ شنگ کی وزارت اکیلے کنٹینر نہیں نکال سکتی۔ کیوں کہ پورٹ اینڈ شپنگ کی وزارت کا کام صرف کنٹینر کی ہینڈلنگ کرنا ہے، دوسرے اداروں کی ملی بھگت کے بغیر ایک کنٹرینر بھی باہر نہیں جاسکتا، انہوں نے مزید کہا کہ پورٹ پر کنٹینر کی چیکنگ کا کام کسٹم حکام کی ذمہ داری ہے جن کی ملی بھگت کے بغیر یہ کام نہیں ہوسکتا۔ پورٹ سے کنٹینرز ضرور غائب ہوئے ہیں مگر اس کی تعداد کا تعین نہیں کیا جاسکتا۔