پرتگال : حکومتی اقدامات کے خلاف عوام کا پارلیمنٹ سیشن کے دوران احتجاج

Portugal

Portugal

پرتگال (جیوڈیسک) میں حکومتی اقدامات کے خلاف عوام نے پارلیمنٹ سیشن کے دوران احتجا ج اور نعرے بازی کی۔ پرتگال میں عالمی اداروں سے قرض کے حصول کے لیے حکومتی اقدامات کے خلاف پبلک گیلری میں موجود درجنوں افراد نے پارلیمٹ کے سیشن کے دوران احتجاج کیا۔

ان اقدامات کے سبب پرتگال میں ٹیکس میں اضافہ اور عوامی اخراجات میں کمی کی گئی۔ جس کے خلاف عوام سراپا احتجاج تھے۔ مظاہرین نے حکومت سے استعفے کا مطالبہ کیا۔ پرتگال میں بیروزگاری کی شرح اٹھارہ فیصد تک پہنچ چکی ہے۔