بجلی کی طلب میں کمی، شہری علاقوں میں لوڈشیڈنگ کم ہوگئی

Power

Power

لاہور (جیوڈیسک) بجلی کی طلب میں کمی سے شارٹ فال تین ہزار 800 میگاواٹ تک رہ گیا۔ لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ شہری علاقوں میں آٹھ گھنٹے ہو گیا۔ لاہور این ٹی ڈی سی ذرائع کے مطابق موسم میں تبدیلی سے بجلی کی طلب 16 ہزار دو سو میگا واٹ رہ گئی ہے جبکہ پیداوار 12 ہزار چار سو میگاواٹ ہے جس سے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔

جبکہ اعلانیہ لوڈ شیڈنگ بھی شہری علاقوں میں آٹھ گھنٹے رہ گئی ہے اور دیہی علاقوں میں چودہ گھنٹے تک بجلی کی بندش کی جا رہی ہے۔ حکام کے مطابق بڑے آبی ذخائر میں پانی کی آمد بڑھنیاور آئی پی پیز کو تیل کی فراہمی زیادہ ہونے سے آئندہ چند روز میں بجلی کی پیداوار میں مزید اضافہ ہوگا۔