بجلی بریک ڈان کی ابتدائی تحقیقات ،این ٹی ڈی سی ذمہ دار قرار

Ntc Pakistan

Ntc Pakistan

لاہور(جیوڈیسک) ملک میں بجلی کے بدترین بریک ڈاون کے اثرات اب بھی باقی ہیں، لاہور کے کئی علاقوں میں دن بھر کئی گھنٹے کیلئے بجلی غائب رہی۔ ادھر پیپکو نے اپنی ابتدائی رپورٹ میں نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی کو بریک ڈاون کا ذمہ دار قرار دے دیا۔اتوار اور پیر کی درمیانی شپ،ساڑھے گیارہ بجے کے قریب اچانک بجلی غائب ہو گئی۔

ہر کوئی اسے معمول کی لوڈشیڈنگ سمجھتا رہا۔ایک دوسرے سے رابطے ہوئے تو پتہ چلا پورا ملک اندھیرے میں ڈوبا ہواہے۔ہر شخص پریشان نظر آنے لگا رات جیسے تیسے کٹ گئی اور دن نکلا تو چند بڑے شہروں کے بعض علاقوں میں بجلی آ گئی،لوگ خوش ہو گئے لیکن صرف چند منٹ کیلئے، کیونکہ بجلی پھر غائب ہوگئی وہ بھی کئی گھنٹوں کے لئے۔

ادھر پیپکو نے ابتدائی رپورٹ میں بریک ڈاون کا ذمہ دار قرار دیا ہے این ٹی ڈی سی کو اور وجہ تھی حبکو کراچی مین پاور لائن کا بند ہونا۔ رپورٹ میں سفارش کی گئی ہے کہ غفلت کا مظاہرہ کرنے پر این ٹی ڈی سی، نیشنل پاور کنٹرول سینٹر اور حبکو حکام کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔