انتخابات میں دھاندلی کی تیاریاں ہو رہی ہیں، نواز شریف

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

کراچی (جیوڈیسک)کراچی مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے کہا ہے کہ انتخابات سے پہلے دھاندلی کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔ پیپلز پارٹی اورایم کیو ایم کا جھگڑا ملی بھگت ہے۔کراچی ایئرپورٹ آمد کے موقع پر کارکنوں کی آپس میں اور اے ایس ایف اہلکاروں سے ہاتھا پائی بھی ہوئی۔

مسلم لیگ کے قائد نواز شریف نے کراچی ایئرپورٹ پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات میں دھنادلی کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔ پیر پگاڑا کی دعوت پر کراچی نگراں سیٹ اپ اور آئندہ عام انتخابات کے سلسلے مین مشاورت کرنے کراچی آیا ہوں۔ گورنر سندھ کا استعفی نہ ملنا پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کی ملی بھگت ہے۔

کراچی ایئر پورٹ آمد کے موقع پر مسلم لیگ کے کارکنوں کی آپس میں اور اے ایس ایف کے اہلکاروں کے ساتھ ہاتھا پائی بھی ہوئی۔ کارکنوں نے اے ایس ایف کے خلاف شدید نعرے بازی کی ۔ مسلم لیگ فنکشنل کا وفد بھی نواز شریف کے استقبال کیلئے ایئرپورٹ پر موجود تھا۔