اپنی زندگی کو قرآن اور سیرت کے مطابق ڈھال کر ہی ہم معاشرے میں سدھار لاسکتے ہیں ۔ نشاط ضیاء قادری

کراچی : حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہاہے کہ ہمیں اپنی زندگی میں سدھار لاکر معاشرے کو ترقی دینا ہے تو قرآن و سنت کے مطابق اپنی زندگی کو ڈھالنا ہوگا آج ہماری پستی کی اصل وجہ ہے ہم اللہ اور اس کے رسول صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم کے چارٹر پر عمل کرنے کے بجائے سپر پاور کسی اور کو بنا چکے ہیں انہوں نے کہاکہ آج دنیا میں بہت سے ممالک کے ترقی کا دارو مدار قرآن و سنت پر عمل کرکے ہی ممکن بنا یا جاسکا ہے۔

ان خیالات کا اظہار حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے شاہ فیصل ٹائون میں محمدی گرامر اسکول میں منعقدہ محفل میلاد صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر اساتذہ اکرام ،طلباء و طالبات اور والدین نے بھی شرکت کی تقریب میں طلباء و طالبات نے اپنے مسحور کن آواز میں بارگاہ رسالت میں عقیدت کے پھول نچھاور کئے ، تقریب میں ملک کے ممتاز نعت خواں اور میٹرون ون نیوز کے پرگرام اینکر ریئس احمد نے بارگاہ رسالت صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم میں ہدیہ نعت پیش کرکے محفل کو چارچاند لگادیئے۔

تقریب سے اپنے خطاب میں رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے کہاکہ محافل میلاد کا انعقاد کرنے والوں کا شمار اللہ کے نیک بندوں میں ہوتا ہے اور محبوب کی محفل اللہ اور اس کے رسول صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم کے نیک بندے ہی سجایا کرتے ہیں انہوں نے طلباء و طالبات پر زور دیا کہ دنیا وی تعلیم کے ساتھ دینی تعلیم کے حصول پرتوجہ دیں اور سیرت طیبہ سے مکمل آگاہی کے ذریعے اپنی زندگی کو تعلیمات محمدی
صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم کے مطابق گزار کر اپنے معاشرے میں سدھار لائیں اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے اسکول انتظامیہ کو مبارک محفل سجانے پر مبارکباد پیش کی۔

MPA NISHAT ZIA QADRI

MPA NISHAT ZIA QADRI