اقتدار میں آکر کارگل واقعے کی مکمل تحقیقات کرائیں گے ،نواز شریف

Nawaz Sharif

لاہور(جیو ڈیسک)لاہورمیاں نواز شریف نے کہاہے کہ اقتدار میں آکر کارگل واقعے کی مکمل تحقیقات کرائیں گے ، اور نتائج تک بھارت کو بھی رسائی حاصل ہوگی ، نواز شریف نے کہا کہ کارگل کے معاملے پرتحقیقاتی کمیشن بنایا جائے گا۔

تحقیقاتی رپورٹ منظرعام پرلائی جائے گی۔کارگل تحقیقاتی رپورٹ بھارت کو بھی فراہم کی جائے گی،سابق وزیر اعظم نے کہا کہ کوئی بھی مسئلہ بندوق کے زورپرحل نہیں ہوسکتا، دہشتگردی کے مسئلے کے حل کے لیے ڈائیلاگ سمیت تمام آپشنز استعمال جبکہ دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو مل کر اس کا حل نکالنا چاہیے۔